تازہ ترینعلاقائی

چونیاں:بچے ہمارا مستقبل ہیں انکی حفاظت ہماری انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری ہے،ڈی ای او قصور

چونیاں(نامہ نگار)بچے ہمارا مستقبل ہیں انکی حفاظت ہماری انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری ہے، کسی طور پر بھی اس قومی ذمہ داری سے لاپرواہی نہ کریں۔چھٹی کے وقت طلبہ کا سیکشن وائز باری باری متعلقہ کلاس انچارج کے ذریعے سکولوں سے اخراج کیا جائے۔ پانی کے ٹینک کی صفائی کروائیں اور لازمی طور پر تالہ لگا کر رکھیں۔ سکولوں میں ڈراپ ختم کر کے داخلہ کو بڑھائیں تا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔CCTV کیمروں کا ہمہ وقت چالو حالت میں رہنا یقینی بنائیں۔ سکول کی چار دیواری 8 فٹ سے کم نہ ہو اور اس پر خاردار تار کو یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری قصور کوثر پروین نے گورنمنٹ ہائی سکول چونیاں میں تحصیل بھر کے ہائی سکولوں کے ہیڈماسٹراور ہیڈ مسٹریس صاحبان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ناقص رزلٹ دینے والے اساتذہ کیخلات کاروائی ہوگی اور بہترین رزلٹ دینے والے اساتذہ کو تعریفی اسناد بھی دی جائیں گی۔ٹیچرمحمد افضل شاہین کے سوال پر انہوں نے کہامیٹرک امتحان 2015ء میں اچھے رزلٹ دینے والے اساتذہ کے (Appreciation Letters) تعریفی اسناد تیار ہو چکی ہیں جنہیں جلد ہی بھیج دیا جائے گا۔ D.E.O سیکنڈری قصور کو انچارج ہیڈماسٹر محمد اقبال کھرل نے سکول وزٹ کروایا۔ انہوں نے کلاسز کی اندرونی صفائی دیکھی اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول شام کوٹ چوہدری محمد اکرم،محمد علی بھٹی، محمد یحیٰ ہاشمی،عاکف ندیم، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چونیاں کی ہیڈ مسٹریس اقلیم فاطمہ نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور وزیر اعلیٰ کے تعلیمی روڑ میپ پر مکمل طور پر عمل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  شیخ رشید کا فوری طور پر 3 نئی ٹرینیں چلانے کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker