تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:راہ حق پارٹی کا جلالہ یونین وکونسل میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمائت کا اعلان

ٹیکسلا(نا مہ نگار)راہ حق پارٹی کا جلالہ یونین وکونسل میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمائت کا اعلان، عوام تمام تر تعصبات سے بالاتر ہوکر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں،راہ حق پارٹی فکری ہم آہنگ افراد کی حمائت جاری رکھے گی،ہماری ترجیحات عوامی مسائل کا حل ہیں ،ان خیالات کا اظہار راہ حق پارٹی تحصیل ٹیکسلا کے صدر مفتی حیدر علی حیدری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ، ا سموقع پر انکے ہمراہ جنرل سیکرٹری یاسر گجر ایڈووکیٹ،اور تنظیمی عہدیداران بھی موجود تھے مفتی حیدر علی حیدری نے بتایا کہ راہ حق پارٹی ٹیکسلا کے بلدیاتی الیکشن میں اپنا بھرپور کردار اد کر رہی ہے ، مختلف وارڈوں سے خدمت سے سرشار لوگوں کو سپورٹ کر رہے ہیں جو عوام کی حقیقی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں انھوں نے وضاحت کی کہ راہ حق پارٹی یونین کونسل جلالہ میں پی ٹی آئی کے حمائت یافتہ پینل چئیرمین کے امیدوار ملک ثاقب ممتاز ، اور وائس چئیرمین کے امیدوار ملک یونس کی حمائت کر رہی ہے،ہمارا مسلم لیگ ن یا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں مقاصد اہداف کو مدنظر رکھنا ہے،انھوں نے اپیل کی کہ لوگ پانچ دسمبر کو راہ حق پارٹی کے حمائت یافتہ امیدواروں کو کامیاب کرائیں ،راہ حق پارٹی تمام تر امور میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button