تازہ ترینعلاقائی

دیپالپو: ڈپٹی کمشنر ضلع اوکاڑہ سقراط امان رانا کی دیپالپور میں کھلی کچہری

دیپالپور(قاسم علی سے) ڈپٹی کمشنر ضلع اوکاڑہ سقراط امان رانا کی دیپالپور میں کھلی کچہری،عوام کے پاس سوالی بن کر آیا ہوں کہ وہ اپنے مسائل سے مجھے آگاہ کریں تاکہ ان کو حل کرکے اپنی ڈیوٹی نبھاسکوں،سب سے زیادہ شکایا ت ٹی ایم اے کے خلاف سامنے آئیں ،ناقص کارکردگی پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی حویلی لکھا کو ہٹانے کے احکامات دئیے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ضلع اوکاڑہ سقراط امان رانا نے ٹی ایم اے دیپالپور کے سبزہ زارمیں عوام کے مسائل سے آگاہی کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر امتیاز احمد خاں کھچی سمیت مختلف محکموں کے افسران، نومنتخب نمائندوں اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا نے عوام کے مسائل سنے اور ان کو حل کرنے کے موقع پر ہی متعلقہ محکمہ کو ہدایا ت جاری کیں سب سے زیادہ شکایات ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور اور ٹی ایم سے متعلقہ تھیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ڈاکٹر، ایمبولینس اور دیگرسہولیات کی فراہمی جلد از جلد ممکن بنانے کے عزم کا اظہارکیا انہوں نے عوام کی شکایات پر صاف پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے بھی حکم دیاڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا نے کہا کہ انہوں نے کھلی کچہری کا انعقاد کرکے آپ پر کوئی احسان نہیں کیا بلکہ وہ آپ کے پاس سوالی بن کر آئے ہیں کہ آپ مجھے اپنے مسائل سے آگاہ کریں تاکہ میں ان کو حل کرنے کی اپنی ڈیوٹی بہتر طور پرنبھا سکوں انشااللہ میں آپ کے مسائل سننے اور ان کو حل کرنے کیلئے ان کھلی کچہریوں کا انعقاد کرتا رہوں گاانہوں نے اسسٹنٹ کمشنر امتیاز احمد خاں کھچی کو بھی عوام کے مسائل سننے کیلئے وقتاََ فوقتاََ کھلی کچہریوں کا انعقاد کرنے کی ہدایات کیں۔

یہ بھی پڑھیں  سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس، سماعت کرنے والا فل بنچ تیسری بار ٹوٹ گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker