تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:دو خاندانوں کی دشمنی دوستی میں بدل گئی,زبیر خان اوراکثراعوان کی مشترکہ کاوشیں دونوں گروپوں میں صلح ہوگئی

ٹیکسلا( نا مہ نگار)دو خاندانوں کی دشمنی دوستی میں بدل گئیِ زبیر خان او اکثراعوان کی مشترکہ کاوشیں دونوں گروپوں میں صلح ہوگئی،تفصیلات کے مطابق چوکی نمبر چار کی حدود میں دو گروپوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا ، جہاں ملزمان کے وکیل طاہر محمود راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چونکہ دونوں فریقین کے مابین صلح ہوچکی ہے لہذاپولیس کی جانب سے کلندرہ جات زیر دفعہ107/150 بنانا اختیارات سے تجاوز کے مترادف ہے،جس پر فاضل عدالت نے کلندہ جات کو خارج کرتے ہوئے مقدمہ میں نامزد ملزمان ،کی دس ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی،ادہر خونی تصادم کو روکنے میں اپنی بہترین صلاحیتیں صرف کرنے پر اہل علاقہ نے زبیر خان اور اکثر اعوان کی کاوشوں کو سراہا ، جنہوں نے دونوں گروپوں میں صلح کرا کر نیکی کا کام کیا ، اور دو خاندانوں کی دشمنی کو دوستی میں تبدیل کردیا،

یہ بھی پڑھیں  سعودی وزیر خارجہ واپس وطن روانہ ہوگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker