پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کے رہنما کی نشاندہی پررینجرزنےعملےکے4 جعلی اہلکاروں کوحراست میں لےلیا

کراچی(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کی نشاندہی پر سولجر بازار میں قائم پولنگ اسٹیشن سے رینجرز نےعملے کے 4 جعلی افراد کو حراست میں لے لیا۔ تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی اپنا ووٹ کاسٹ کرنے سولجر بازار پہنچے تو انہوں نے عملے کے گلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کارڈ سے متعلق دریافت کیا جس پر پولنگ اسٹاف اپنی شناختی دستاویزظاہرکرنے میں ناکام رہا جب کہ عملے کے چاروں اہلکاروں کے پاس موجود دستاویز پر الیکشن کمیشن کی مہر بھی نہیں تھی جس کی نشاندہی پر رینجرز نے چاروں افراد کو پولنگ اسٹیشن سے باہرنکال دیا اور پوچھ گچھ شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker