تازہ ترینعلاقائی

پنجاب اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں مہمانوں کا داخلہ بند

punjab assembly لاہور (نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے لئے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے تحت اراکین اسمبلی کے ساتھ آنے والے مہمانوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد ہو گئی ہے۔ اس پابندی کا فیصلہ پنجاب اسمبلی کے یکم جون کو ہونے والے افتتاحی اجلاس کے انتظامات کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت سپیکر محمد رانا اقبال خان نے کی۔ اس اجلاس میں انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان نے بھی شرکت کی اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا فیصلہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کا افتتاحی اجلاس یکم جون کو ہو رہا ہے جس میں نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔ شیڈول کے مطابق دو جون کو سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے الیکشن کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے اور تین جون کو ان عہدوں پر پولنگ ہو گی جبکہ وزیراعلیٰ کا انتخاب چھ جون کو ہو گا جس کیلئے کاغذات نامزدگی پانچ جون کو جمع کرائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker