بین الاقوامیتازہ ترین

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج 8 دسمبر کو پاکستان آئیں گی

نئی دہلی(ڈیسک نیوز)بھارتی وزارت خارجہ نے سشما سوراج کے پاکستان آنے کی تصدیق کردی ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ آٹھ دسمبر کو پاکستان آئیں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ اسلام آباد میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کریں گی۔۔ بھارتی وزیر خارجہ کے ہمراہ بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر بھی پاکستان آئیں گے۔ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس آٹھ سے دس تک دسمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سشما سوراج پاکستان میں صرف ایک روز ہی قیام کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں  طاہرالقادری کے مطالبات غیر آئینی ہیں، خورشید شاہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker