تازہ ترینکھیل

پیرتک جواب نہ ملا تو پاک بھارت سیریز ختم سمجھیں گے؛ پی سی بی کا بھارتی بورڈ کو خط

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو پاک بھارت سیریز سے متعلق حتمی خط لکھتے ہوئے پیر تک جواب مانگ لیا۔ پی سی بی نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کھیلنے یا نہ کھیلنے سے متعلق بی سی سی آئی کو خط لکھ دیا جس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کو کہا گیا ہے کہ اگر پاک بھارت سیریز کھیلنی ہے تو پیر تک آگاہ کردیا جائے اور اگر سیریز کے حق میں نہیں تو اس حوالے سے بھی حتمی فیصلے سے آگاہ کردیا جائے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اگر دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ہونی ہے تو اس کے انعقاد میں بہت کم وقت رہ گیا ہے اگر پیر تک جواب نہ دیا تو سیریز کو ختم سمجھیں گے۔واضح رہے کہ پاک بھارت کرکٹ بورڈز کے درمیان معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سیریز رواں ماہ ہونی ہے لیکن بھارت میں مودی حکومت کے منفی رویئے کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ گومگوں کی کیفیت میں مبتلا ہے جب کہ بی پی ایل کے چیف ایگزیکٹو راجیو شکلا کئی بار پاک بھارت کرکٹ سیریز کی حمایت کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز کے چیئرمین ملک سعد اللہ جان ترین کی زیر صدارت اجلاس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker