پاکستانتازہ ترین

کراچی میں شکست،عمران خان کاآج کراچی کا دورہ ملتوی

کراچی(نمائندہ خصوصی)  پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے کراچی میں تبدیلی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست کے بعدعمران خان نے اپناآج کادورہ کراچی ملتوی کردیاہے ،تبدیلی کے دعوے دارعمران خان نے گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کے دوران یہ اعلان کیاتھاکہ وہ آج کراچی کادورہ کرکے جیت کاجشن منائیں گے،پی ٹی آئی کے ذرائع کاکہنا ہے کہ ایم کیوایم پرتنقید برائے تنقید کرنے والے عمران خان کواس وقت ایک بڑاسیاسی دھچکا لگا ہے۔ جب انھیں یہ اطلاع ملی کہ تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے آرگنائزرعلی زیدی بھی ہارگئے،ایم کیوایم کی واضح اکثریت سامنے آنے کے بعدعمران خان نے اپنادورہ کراچی ملتوی کردیاہے۔تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے کراچی میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کرلیاہے،جس میں الیکشن کے رزلٹ کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی،اورشکست کی وجوہ پربھی غورکیاجائے گاپی ٹی آئی کے ذرائع کاکہناہے کہ عمران خان آئندہ چندروزمیں کراچی میں تنظیمی سیٹ اپ میں تبدیلی بھی کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker