تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:60سے زائد یونین چیئرمینوں نے امیدوارچیئرمین ضلع قصورراناسکندرحیات کی حمایت کا اعلان کردیا

پھولنگر(پاک نیوز) بلدیاتی انتخابات میں جیتنے والے 60سے زائد چیئرمینوں نے ضلعی چیئرمین کے امیدوار رانا سکندر حیات کی حمایت کا اعلان کردیا۔ گذشتہ روز ایم این اے رانا حیات خان نے نومنتخب چیئرمینوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔جس میں منتخب چیئرمین و کونسلر کے علاوہ رانامحمد اسحق، شیخ علاوالدین اور چوہدری محمد انور نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر راناحیات خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آج ہم نے عددی اکثریت ثابت کردی ہے۔رانا سکندر حیات ضلع چیئرمین منتخب ہوکر عوام کی خدمت کریں گے۔عشائیہ سے رانا اسحاق، شیخ علاوالدین اور چوہدری محمود انور نے بھی خطاب کیا۔ رانا سکندر حیات کی حمایت کرنے والوں میں پیپلز پارٹی اور بہت سے آزادامیدوارشامل ہیں

یہ بھی پڑھیں  اوگراکا سی این جی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker