
اسلام آباد(بیوروچیف)وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں وفد آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے دبئی روانہ ہوگیا، مذاکرات میں آئی ایم ایف سے پچپن کروڑ ڈالر کی نئی قسط حاصل کرنے کی بات کی جائیگی ۔دبئی میں ہونے والے مذاکرات کے دوران وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور چیئرمین ایف بی آر، آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کو چالیس ارب روپے کے نئے ٹیکسوں اور ویلیو ایڈڈ موڈ میں سیلز ٹیکس متعارف کرانے سے متعلق پلان پر بریفنگ دیں گے۔جس کے بعد قسط حاصل کرنے کیلئے باضبطہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کئے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران وزیر خزانہ آئی ایم ایف سے پچپن کروڑ ڈالر کی نئی قسط حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔