پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد سمیت ملکی بالائی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملکی بالائی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں اور گلگت بلتستان میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز تاجکستان کا سرحدی علاقہ ہے جب کہ زیرزمین اس کی گہرائی 88 کلومیٹرتھی۔جن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ان میں اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، ایبٹ آباد،مانسہرہ، چارہ سدہ، صوابی، سوات، چترال، شانگلہ، لوئر دیر، مالاکنڈ، چلاس اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگ گھروں سے باہرنکل آئے۔

یہ بھی پڑھیں  ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا تادم مرگ بھوک ہڑتال کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker