پاکستانتازہ ترین

قومی اسمبلی:اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر،وزیراعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری

national assemblyاسلام آباد(بیوروچیف) قومی اسمبلی کے نئے اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے کاغذات نامزدگی 2 جون کو دن 12 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے، انتخاب 3 جون کو ہو گا۔ 5 جون کو نئے وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے گا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے کاغذات نامزدگی 2 جون کو دن 12 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے، اسی روز دو بجے تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پٹرتال ہو گی۔وزیراعظم کے لیے کاغذات نامزدگی چار جون کو دوپہر دو بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے،کاغذات کی جانچ پٹرتال اسی روز چار بجے تک ہو گی اور 5 جون کو نئے وزیراعظم کا انتخاب ہو گا۔اسپیکر کے انتخاب کیلئے موجودہ اسپیکر فہمیدہ مرزا پریذائیڈنگ افسر ہوں گی جبکہ نئے وزیراعظم اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے نو منتخب اسپیکر پریڈائیڈنگ افسر ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں  پی ٹی آئی کی عائلہ ملک کا الیکشن کمیشن کوجھانسہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker