پاکستانتازہ ترین

پنجاب کے شہروں میں شدید دھند کا راج،حدنگاہ صفر

لاہو(نمائندہ پاک نیوز)پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند سے حدنگاہ صفر رہ گئی ۔ دھند کے باعث وہاڑی میں 2موٹرسائیکلوں میں ٹکر سے4افراد زخمی ہوگئے ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے۔۔ شدید دھند نے پنجاب کے مختلف شہروں چیچہ وطنی ، شور کوٹ کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث موٹروے اور ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ وہاڑی میں میلسی روڈ 2موٹرسائیکلوں میں ٹکر سے 4افراد زخمی ہوگئے ۔جہانیاں میں دھند کے باعث خانیوال لودھراں روڈ ٹریفک کے لئے بند کردی گئی ۔ ادھر ٹریفک پولیس نے ڈرائیور سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈرائیونگ کرتے وقت فوگ لائٹ کا استعمال کریں اور مناسب فاصلہ رکھ کر گاڑی چلائیں اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے سے اجتناب کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں  ’’ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی‘‘

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker