پاکستانتازہ ترین

سندھ حکومت کا رینجرز کے اختیارات میں توسیع اب اسمبلی سے کروانے کا فیصلہ

کراچی(پاک نیوز)سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع اب اسمبلی سے کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس دس دسمبر کو طلب کیا جارہا ہے۔صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی منظوری اسمبلی سے ہوجائے گی۔ صوبائی وزیر نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے مخالف نہیں ہیں۔قانون کے تحٹ رینجرز کے اختیارات میں توسیع اسمبلی سے کروانا ضروری ہے۔صوبائی حکومت بہتر طریقے سے معاملہ حل کرنا چاہتی ہے۔اسمبلی کی منظوری کے بعد سمری پر دستخط بھی ہوجائیں گے۔کراچی کے میئر سے متعلق نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ اکثریت حاصل کرنے والی جماعت پر منحصر ہے کہ وہ ایسا میئر لائے جو شہر کی محرومیوں کو ختم کرے۔

یہ بھی پڑھیں  چونیاں:شاہین سائنس اکیڈمی برائے طالبات چونیاں کا میٹرک کا رزلٹ 100فیصد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker