تازہ ترینفن فنکار

اداکار سنجے دت کے اچھے رویئے کے باعث سزا میں کمی کردی گئی

ممبئی(نمائندہ شوبز) بالی ووڈ کے نامور اداکار سنجے دت کے اچھے رویئے کے باعث عدالت نے ان کی سزا میں کمی کردی جس کے بعد وہ 7 مارچ 2016 کو جیل سے رہا ہوجائیں گے۔ بھارتی قانون کے مطابق اگر کسی قیدی کی جانب سے اپنی سزا کے دوران اچھے رویئے کا مظاہرہ کیا جاتا ہے تو جیل حکام کی سفارش پراس کی سزا میں ماہانہ 7 دن تخفیف ہوسکتی ہے جب کہ مثالی برتاؤ پر سالانہ بنیادوں پرسزا میں مزید 30 دن کی کمی کیا جاتی ہے اوراس قانون کا فائدہ سنجے دت کو بھی ہوا ہے۔ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہرپونا کی جیل انتظامیہ نے سنجے دت کے اچھے رویئے کے باعث ان کی سزا میں تقریباً 4 ماہ کی کمی کی ہے جس کے بعد وہ 7 مارچ 2016 کو آزاد فضا میں سانس لے سکیں گے۔واضح رہے بھارتی سپریم کورٹ نے سنجے دت کو 1993 میں ممبئی حملوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں پہلے ساڑھے 5 برس کی سزا دی تھی جو بعد ازاں کم کرکے ساڑھے 3 برس کردی گئی تاہم اب ان کے اچھے رویئے کے باعث جیل انتظامیہ نے قانون کے مطابق ان کی سزا میں مزید کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: کیمیائی کھادوں اور زرعی ادویات کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر صائمہ احد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker