تازہ ترینعلاقائی

فیصل آباد:آرٹ کونسل کے زیر اہتمام عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں نعت خوانی کے مقابلہ جات

فیصل آباد (پ ر) امروز فیصل آباد آرٹ کونسل کے زیر اہتمام عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں نعت خوانی کے مقابلہ جات منعقد ہوئے ۔ جس میں سینکڑوں بچوں ،بچیوں ، جوانوں اور خواتین نے حصہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ان دنوں حکومت پاکستان کی جانب سے آئندہ دنوں ہونے والے قومی سطح کے مقابلہ ہائے نعت خوانی کے سلسلے میں ملک بھر میں ضلعی مقابلہ جات کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں ضلع فیصل آباد کے پندرہ سال سے کم عمر بچوں اور بچیوں جبکہ پچیس سال سے کم عمر جوانوں و خواتین کی کیٹگریز کا مقابلہ جات استاد نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں منعقد ہوئے ۔چار کیٹگریز کے ان مقابلہ جات میں سینکڑوں بچوں ،بچیوں ،جوانوں اور خواتین نے حصہ لیا ہر کیٹگری سے ایک ایک نعت خواں صوبائی مقابلہ کے لیئے اہل قرار پایا جن میں پندرہ سال سے کم عمر بچیوں میں حنا بتول اور بچوں میں حسن عباس جبکہ ۱۵ سال سے پچیس سال کی خواتین سے بختاور بتول نے اول پوزیشن حاصل کی علاوہ ازیں پندرہ سال سے پچیس سال کے جوانون سے مبشر حسین نے اول پوزیشن حاصل کی جو صوبائی مقابلہ میں حصہ لینے کے اہل قرار پائے ۔ اس موقع پر ججز کے فرائض عابدہ حبیب اور عباد علی نے ادا کئے۔آخر میں ریذیڈنٹ ڈائریکٹر طارق جاوید نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔

یہ بھی پڑھیں  انصاف مظلوم کی دہلیز پر؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker