تازہ ترینکھیل

بھارت نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا، چیرمین پی سی بی

لاہور(نمائندہ سپورٹس)چیئرمین پی سی بی شہریارخان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز پر بھارت کی جانب سے جواب انکار کی صورت میں آگیا ہے جب کہ اس سیریز کے نہ ہونے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو 5 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ کی باتیں دم توڑ گئیں ہیں کیوں کہ اس حوالے سے بھارت نے انکار کردیا ہے جب کہ سیریز نہ ہونے سے پی سی بی کو 5 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بھی اب وقت نہیں رہا کہ سیریز کے انتظامات کرسکیں جب کہ بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے حکومت کی ہدایت پر عمل کریں گے۔ شہریار خان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے سیریز کھیلنے کی اجازت دی تھی لیکن بھارت نے ایم او یو کی پاسداری نہیں کی جب کہ ایم اویو کے تحت سیریزسے انکار پر کوئی جرمانہ نہیں رکھا گیا تھا، دیکھیں گے ہماری قانونی پوزیشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان میں کرکٹ پربات نہ ہونا افسوسناک ہے، ہمیں امید تھی کہ اب ماحول بہتر ہوجائے گا لیکن ایسا نہ ہوسکا۔ دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ بھارت پڑوسی ممالک کے ساتھ امن چاہتا ہے تاہم سرحدوں پر لوگ مررہے ہوں تو ایسے ماحول میں پاکستان سے کرکٹ نہیں کھیل سکتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ایم او یو سائن کیا گیا تھا جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سیریز دسمبر میں ہونا تھی۔

یہ بھی پڑھیں  جمبر:چھٹا ذاکر شاہ میموریل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ یاسر خان اور فقیرحسین کی جوڑی نے جیت لیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker