تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرواورگردونواح میں چوری کی مختلف وارداتیں

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیروا ورگردونواح میں چوری کی دو مختلف وارداتوں میں چور ہزاروں روپے نقدی،طلائی زیورات اور لاکھوں روپے کے مال مویشی چوری کرکے فرار۔بھائی پھیروا و رگردونواح میں چوریوں کا سلسلہ نہ رک سکا ، بھائی پھیرو پولیس بے بس،شہری عدم تحفظ کا شکار،گزشتہ روز عوامی و سماجی حلقوں کاڈی پی او قصور سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق۔چوری کی پہلی واردات گزشتہ شب تھانہ صدر بھائی پھیروکے علاقہ گگہ سرائے میں ہوئی جس میں تین چار کس نامعلوم چور گگہ سرائے میں واقع ارشد نامی زمیندار کی حویلی مویشیاں کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور مال مویشی کمرے کا تالہ توڑ کر تین عدد راس بھینسیں مالیت چار لاکھ پچیس ہزار روپے حویلی کی بیرونی دیوار توڑ کر چوری کرکے فرار ہو گئے جبکہ چوری کی دوسری واردات تھانہ سٹی پھولنگر کے علاقہ محلہ چوہدریاں والا میں ہوئی جس میں صدیق ڈرائیور کے گھر آئے ہوئے مہمان جو کہ اس کے رشتہ دار ہی معلوم ہوئے ہیں شان،مجید اور کوثر رات کو اس کے گھر سو گئے اور صبح سویرے ہی گھر میں موجود شوکیس کی دراز سے تیس ہزار روپے نقدی رقم اور دو تولہ طلائی زیور چوری کرکے فرار ہوگئے تھانہ صدر اور تھانہ سٹی بھائی پھیروپولیس نے دو مختلف مقدمات درج کرکے کاروائی تو شروع کر دی ہے مگر یہاں پرلمحہ فکریہ یہ ہے کہ کئی ماہ سے بھائی پھیروو گردونواح میں چوری ڈکیتیوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن پولیس وارداتوں پر کنٹرول کرنے میں نہ صرف بری طرح ناکام ہو چکی ہے بلکہ بے بس بھی دکھائی دیتی ہے اور شہری عدم تحفظ کا شکار ہو کر نقل مکانی کررہے ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے آئی جی پنجاب پولیس سے فی الفور وارداتوں پر قابو پانے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اسلامی مزدور تحریک کی سفر کہانی( حصہ دوم)

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker