تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:بصارت سے محروم افراد ہماری توجہ کے متقاضی ہیں،راجہ سرفراز

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی /نا مہ نگار)بصارت سے محروم افراد کی معروف تنظیم اجالا کے سرپرست راجہ سرفراز اصغر نے کہا ہے کہ بصارت سے محروم افراد ہماری توجہ کے متقاضی ہیں،انھیں معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لئے ہمیں اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا،حکومت ایسے افراد کو بہتر روزگار کی فراہمی کے لئے متعین کوٹہ پر عمل درآمد کرائے،حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کی بجاآوری بھی ہم سب پر لازم ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے واہ کینٹ میں نابینا افراد کی معروف تنظیم اجالاکے زیر اہتمام چلنے والے سکول میں اپنے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا،اس موقع پر انھوں نے سکول میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کی خیریت دریافت کی ،انھیں چاکلیٹ تقسیم کئے ، جبکہ تدریسی سٹاف کے مسائل بھی سنے اور انکی حوصلہ جو کہ اس نیک کام میں اپنی بھرپور صلاحیتیں وقف کر رہے ہیں ، انکا کہنا تھا کہ اس کا اجر صرف اللہ تعالیٰ ہی دے سکتا ہے،کیونکہ ایسے افراد کی بہترین تعلیم و تربیت سے ہی یہ محروم طبقہ معاشرہ میں اپنا فعال کردار ادا کرنے کے قابل ہوسکتا ہے ،انھوں نے کہا کہ میری زندگی ان خصوصی افراد کے لئے وقف ہے جو کچھ انکی فلاح و بہبود کے لئے کرسکا اللہ کی خوشنودی کے لئے کرونگا ، وسائل کی کمی کبھی آڑے نہیں آئے گی ، سکول میں جدید ایکوپمنٹ کی تنصیب کی جائے گی ،انھیں دور حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے کسی قسم کو کوئی دقیقہ فرد گزاشت نہیں کیا جائے گا،مخیر حضرات کو بھی اس نیکی کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے،اس موقع پر نابینا سکول کے بچوں نے ملی نغمیں پیش کئے ،اس موقع پر تنظیم کے عہدیدار سید عبداللہ مسعود بھی موجود تھے،قبل ازیں سرپرست اجالا راجہ سرفراز اصغر کو سکول کی کارکردگی کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی،اور مختلف نابیناوں کی تعلیم و تربیت کے سلسلے میں مختلف پروجیکٹس کی بابت بتایا گیا، انھوں نے یہ شعر پڑھ کر گفتگو کا اختتام کیا ، (اپنے لئے تو سب ہی جیتے ہیں اس جہاں میں ، ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!