تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:غیرمنظورشدہ سی این جی سلنڈروں والی گاڑیوں کے خلاف مہم

okaraاوکاڑہ (شہباز ساجد چیف رپورٹر پنجاب) سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی رانا محسن نے غیرمنظور شدہ سی این جی سلنڈروں والی گاڑیوں کے خلاف مہم کے دوران65 گاڑیوں کو چیک کیا۔ جن میں سے 28 گاڑیاں غیر منظور شدہ اور غیر معیاری سلنڈروں کے ساتھ چلائی جا رہی تھیں۔ رانامحسن نے 28 گاڑیوں کے چالان کر کے ایک لاکھ چالیس ہزار روپے کے جرمانے کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کروادی ہے ۔ رانا محسن نے کہا کہ غیر معیاری سلنڈروں والی گاڑیاں ہرگز نہ چلائی جائے اگر کوئی گاڑی خلاف ورزی کی مرتکب پائی گئی تو اسکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:نواحی گاؤں میگہ موڑ کے اچانک مرنے والے تین نوجوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker