پاکستانتازہ ترین

وزیر اعظم کا ثنااللہ زہری کو بلوچستان کا نیا وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(بیوروچیف) وزیراعظم نواز شریف نے مری معاہدے کے تحت مسلم (ن) بلوچستان کے صدر نواب ثنااللہ زہری کو صوبے کا نیا وزیراعلیٰ نامزد کردیا۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت بلوچستان حکومت کے مستقبل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں موجودہ وزیراعلی ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیراطلاعات پرویز رشید، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، میر حاصل بزنجو سمیت دیگر شریک تھے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مری معاہدے کے تحت ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ وزارت اعلیٰ کی اپنی ڈھائی سالہ مدت ہونے کے بعد یہ عہدہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو دیں گے اور اس کے لئے نواب ثنااللہ زہری کا انتخاب کیا گیا ہے جب کہ آئندہ دو سے تین روز میں باضابطہ طور پر مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدرثناءاللہ زہری کا بطور وزیراعلیٰ بلوچستان اعلان کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button