تازہ ترینعلاقائی

چونیاں:زندہ قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کرتی،افضل شاہین

چونیاں(نامہ نگار) زندہ قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کرتی۔شہدائے پشاور نے اپنی جان کی قربانی دے کرپوری پاکستانی قوم کو متحد کر دیا۔ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔آپریشن ضرب عزب کی مکمل کامیابی کیلئے آخری دہشت گردکاخاتمہ ضروری ہے۔ مٹھی بھر چھپے ہوئے دہشت گرد بزدل ہیں جو چھپ کر وار کرتے ہیں۔ آج پاکستان میں امن شہدرئے پشاور کی قربانیوں کا ثمر ہے۔ ان خیالات کا اظہار ماہر تعلیم محمد افضل شاہین نے گورنمنٹ ہائی سکول چونیاں میں دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم کا عزم اور شہدائے پشاور کے حوالے سے تحصیل لیول کے تقریری مقابلے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا شہدائے پشاور و دیگر گمنام شہداکی قربانیوں کی بدولت آج ہم سکون کی نیند سو رہے ہیں۔ملک کی حفاظت کی خاطر جان قربان کرنے والے پاکستانی قوم کے ہیرو ہیں۔ اس تقریب کی صدارت اے ای او سٹی چونیاں حبیب اللہ شاہ نے کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی محمد اقبال کھرل تھے۔ تقریری مقابلے میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چونیاں کے طالبعلم سعد الرحمن نے پہلی ،E/S واں کھارا کے طالبعلم علی حسین نے دوسری، E/S سریسر ہٹھاڑ کے زین العابدین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ شرکاء کے عزم کو دیکھ کر یوں لگتا تھا کہ دنیا کی کوئی قوم پاکستان قوم کے عزم کو شکست نہیں دے سکتی ۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل ٹیکسلا کی تنظیم سازی مکمل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker