تازہ ترینعلاقائی

لاہور: پاکستان میں انسانی حقوق کی وزارتوں کوفعال کیا جائے ۔ناصراقبال خان

لاہور(پریس ریلیز ) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدور فاروق چوہان ،آصف چٹھہ، تنویرخان ،میاں زاہدلطیف،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی ،صدرکراچی یونس میمن ،صدرپنجاب یونس ملک،نائب صدورپنجاب حاجی شیخ آصف،شیخ طلال امجد،صدر منڈی بہاؤالدین مرزاخالدمحمود اورصدر شیخوپورہ عمران حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کی وزارتوں کوفعال کیا جائے۔اسلام انسانی حقوق کاداعی ہے جبکہ سرورکونین حضرت محمدصلی اللہ وعلیہ وسلم بلاشبہ انسانیت کے محسن ہیں۔انسانی حقوق متعین کرنے کاکریڈٹ اسلام کوجاتا ہے ۔انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیرنے اوراقلیتوں کی مذہبی آزادی سلب کرنے پراقوام متحدہ بھارت کامحاسبہ کرے۔دنیا بھرمیں اشرافیہ اوراداروں نے عوام کے حقوق غصب کرنااوران کی عزت نفس کچلنا اپنا معمول بنالیا ہے ۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ تعلیمی نصاب اورمیڈیا کی مددسے عوام میں ان کے حق اورفرض کاشعور اجاگرکرنے کی ضرورت ہے۔ہرریاست شہریوں کوان کے بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنائے اورپھران سے فرض کی بجاآوری کاتقاضاکرے ۔انہوں نے کہا کہ اگرلوگ رضاکارانہ طورپر ایک دوسرے کے بنیادی حقوق کااحترام کریں تویہ دنیا امن وآشتی کاگہوارہ بن جائے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے سخت قوانین بناناہو ں گے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ ،برطانیہ اوریورپ سمیت دنیا کی ہرریاست میں توہین مذہب اورتوہین انسانیت کاارتکاب کرنیوالے عناصر کوقرارواقعی سزادی جائے ۔ جس طرح ہرسچا مسلمان دوسرے مذاہب کاتقدس ملحوظ خاطررکھتا ہے اس طرح وہ بھی اسلام اورمسلمانوں کوعزت کی نگاہ سے دیکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ جس نے اسلام کامطالعہ نہیں کیا اسے اس دین فطرت پرتنقیدکرنے کاکوئی حق نہیں پہنچتا ۔اسلام پائیدارامن کی علامت اورضمانت ہے

یہ بھی پڑھیں  ڈاکٹرعبدالقدیر خان موومنٹ کا مقصد ہرطبقے کو ان کے حقوق فراہم کرنے کیلئے کوشش کرنا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker