تازہ ترینکھیل

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

دبئی(نمائندہ سپورٹس)چھٹے ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ستائیس روزہ میگاایونٹ میں اٹھاون میچز کھیلے جائیں گے جس میں مینزکے پینتیس اورویمنز کے تئیس میچزشامل ہوں گے۔ روایتی حریف پاکستان اوربھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔ مینزاورویمنزدونوں ٹیموں کا باہمی ٹکراو انیس مارچ کو ہوگا۔ چھٹا ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی آٹھ مارچ سے تین اپریل تک بھارت میں منعقد ہوگا جس میں مردوں کے پینتیس اور خواتین کے تئیس میچز کھیلے جائیں گے۔ مینز ایونٹ میں ٹی ٹوئنٹی کی آٹھ ٹاپ ٹیمیں براہ راست سپرٹین میں شرکت کریں گی۔ جبکہ دوگروپس میں شامل آٹھ ٹیمیں آٹھ سے تیرہ مارچ تک کوالیفائرز کھیلیں گے۔ ہرگروپ کی ٹاپ ٹیم سپرٹین میں فل ممبرز کو جوائن کرے گی۔ مینز ایونٹ کا گروپ اے میزبان بھارت، پاکستان،آسٹریلیا،نیوزی لینڈ اورکوالیفائر پر مبنی ہے۔ گروپ بی میں جنوبی افریقا،سری لنکا،ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اورکوالیفائر شامل ہوں گے۔ سپرٹین کا افتتاحی میچ میزبان بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ناگپورمیں ہوگا۔ اسی دن بھارت اور بنگلہ دیش کی ویمنز ٹیمیں بنگلور میں پہلا میچ کھیلیں گی۔ پاکستان اپنا پہلا میچ سولہ مارچ کو کولکتہ میں کوالیفائرٹیم سے کھیلے گا۔اسی دن قومی ویمنز ٹیم کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے چنئی میں ہوگا۔ پاکستان اوربھارت مینز ٹیم کا معرکہ انیس مارچ کو دھرم شالہ اور ویمنز کا مقابلہ نئی دہلی میں شیڈول ہے۔موہالی میں قومی ٹیم بائیس مارچ کونیوزی لینڈ سے ٹکرائے گی۔پاکستان سپرٹین کا آخری میچ پچیس مارچ کو موہالی میں آسٹریلیا سے کھیلے گا۔ سیمی فائنلز تیس اور اکتیس مارچ کونئی دہلی اورممبئی میں ہوں گے۔ فائنل تین اپریل کوایڈن گارڈن کولکتہ میں کھیلاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  خیبرپختونخواہ کا 4 کھرب 4 ارب 80 کروڑ روپے کا بجٹ پیش

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker