پاکستانتازہ ترین

کراچی میں ریلی نکالنے پرعمران خان اورسراج الحق سے جواب طلب

اسلام آباد(بیوروچیف) الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے قبل ریلی نکالنے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے جواب طلب کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے دونوں جماعتوں کے سربراہان کو الگ الگ نوٹسز جاری کئے گئے ہیں جس میں ان سے وضاحت طلب کی گئی ہے جب ممبران اسمبلی بلدیاتی انتخابات کی مہم میں حصہ نہیں لے سکتے تو پھر کراچی میں ریلی کیوں نکالی گئی۔ دونوں رہنماؤں کو 7 روز میں تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عمران خان اور سراج الحق نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے قبل 28 نومبر ایک اجتماعی ریلی نکالی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  ملتان:قبروں کی بے حرمتی کا انکشاف،علما کا احتجاج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker