تازہ ترینکھیل

پی سی بی نے موقع دیا تو خدمات دینے کےلئے تیار ہوں،یونس خان

کراچی (نمائندہ سپورٹس) ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کا کہنا ہے کہ اگر پی سی بی نے انہیں موقع دیا، تو پاکستان کے لئے اپنی خدمات دینے کے لئے تیار ہوں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ مجھے موقع دے تو میں پاکستان ٹیم کے لئے خدمات دینے کےلئے تیار ہوں۔ پاک بھارت سیریز کے حوالے سے یونس خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز لازمی ہونی چاہیئے، میں خود بھی پاک بھارت سیریز کا بہت بڑا فین ہوں۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں نوجوان کھلاڑیوں کو انڈر پریشرکھیلنے کاموقع ملتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں بطور کھلاڑی نہیں بلکہ کسی ذمہ داری کے ساتھ پی ایس ایل کا حصہ بننا چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker