پاکستانتازہ ترین

پنجاب حکومت کا لانگ مارچ روکنے والی پیپلزپارٹی کی کمیٹی سے ملنے سے انکار

punjab hakumatلاہور(نامہ نگار) پنجاب حکومت نے لانگ مارچ روکنے کے لیے پیپلزپارٹی  کی چار رکنی کمیٹی سے ملنے سے انکار کردیا۔ پاک نیوز کے مطابق  ڈاکٹر طاہر القادری کا لانگ مارچ روکنے کے لیے پیپلز پارٹی  کی 4 رکنی کمیٹی نے اسحاق ڈار کے ذریعے پنجاب حکومت سے رابطہ کیا جس پر صوبائی حکومت نے موقف اختیار کیا کہ قومی معاملے پر بات کے لئے ن لیگ کی مرکزی قیادت  موجود ہے اور اگر کمیٹی صرف وزیراعلی پنجاب سے بات کرنا چاہتی ہے تو ملاقات کا ایجنڈا واضح ہونا چاہیے جس  کے بعد ملنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ سمجھتی ہے کہ پی پی کی کمیٹی صرف فوٹو سیشن کےلیے ملاقات چاہتی ہے، پی پی کمیٹی کا مقصد سیاست چمکانے کے سوا کچھ نہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ رات بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہ  دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو طاہر القادری سے مذاکرات کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں  گوجرانوالہ:اب عوامی طاقت سے تحریک انصاف برسراقتدار آئیگی،زاہد خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker