پاکستانتازہ ترین

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ،7 صوبائی وزراء نے حلف اٹھالیا

2051_1posکراچی(نامہ نگار)سندھ کے نو منتخب وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، 7 صوبائی وزراء نے بھی گورنر سندھ سے حلف لے لیا۔ گورنر ہاوٴس کراچی میں ہونے والی تقریب میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے نو منتخب وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ سے حلف لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کے بعد صوبائی کابینہ کے 7 وزراء نے بھی حلف اٹھالیا۔ حلف اٹھانے والے صوبائی وزراء میں شرجیل میمن، منظور وسان، میر ہزا خان بجارانی، نثار کھوڑو ، مخدوم جمیل الزمان، علی نواز مہر اور سکندر میندرو شامل ہیں۔ صوبائی وزراء کے قلمدانوں کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔حلف برداری کی تقریب میں اہم سرکاری اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button