تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور: سول جج درجہ اول /مجسٹریٹ دفعہ 30راشد طفیل ریحان کا دیپالپور سے ملتان تبادلہ

دیپالپور(قاسم علی سے) دیپالپور میں تعینات سول جج درجہ اول /مجسٹریٹ دفعہ 30راشد طفیل ریحان کا دیپالپور سے ملتان تبادلہ ہونے پر ان کے اعزاز میں بار ایسوسی ایشن دیپالپور کی جانب سے الوداعی تقریب کا اجلاس زیرصدارت میاں شجاع حیدرمنعقد کیا گیاجس میں قاضی ضرغام الحق ایڈووکیٹ سابق صدر بات ایسوسی ایشن دیپالپور،چوہدری طارق رفیق،میاں نوید احمد وٹو ایڈووکیٹ اور اشفاق محمود شیخ ایڈیشنل سیشن جج نے خطاب کرتے ہوئے راشد طفیل ریحان کی عرصہ تعیناتی میں عدالتی امور کی انجام دہی اور وکلاء کے ساتھ احسن رویے سے پیش آنے اور مقدمات کو بروقت نمٹانے سے متعلق ان کو خراج تحسین پیش کیا سینئر ایڈووکیٹ قاضی ضرغام الحق ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں نئے تعینات ہونیوالے ایڈیشنل سیشن جج شیخ عابد مکرم کو دیپالپور تعیناتی پر خوش آمدید کہا اور ان کو اپنی اور ممبران بار کی جانب سے عدالتی امور نمٹانے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر ٹرانسفر ہونیوالے جج راشد طفیل ریحان نے اپنی دیپالپور میں تعیناتی کے دوران وکلاء بار ایسوسی ایشن کی جانب سے تعاون پر ان کا شکریہ اداکیا انہوں نے کہا کہ وہ دیپالپور بار کے وکلاء کو ہمیشہ عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھتے رہیں گے اجلاس میں ایڈیشنل ججز صاحبان،اشفاق محمود شیخ،ملک شبیر حسین،طارق جاوید،سعید رضا،عرفان حیدر،احسن یعقوب ثاقب،بیدار بخت،شیخ عابد مکرم سول ججز صاحبان راشد طفیل ریحان،محمد شاہد نصیب،خلیل احمد عالم،احسن یعقوب ثاقب،احمد مجتبیٰ نور فاروقی،گل نسرین،ملک مختار اکبر،محمد اکمل بھٹی،ارم علی ملک،نصیر رشید بھٹی،حماد رضا اور تمام سینئرز ونوجوان ایڈووکیٹس نے شرکت کی اجلاس کے آخر میں قاضی ضرغام الحق ایڈووکیٹ کی جانب سے راشد طفیل ریحان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  بدترین تشدد کا نشانہ بننے والے پاکستانی قیدی ثناء اللہ کے اہل خانہ عیادت کے لیے بھارت پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker