بین الاقوامیتازہ ترین

کیلیفورنیا کی مسجد پرانتہاپسندوں کا بم سے حملہ

کیلیفورنیا(ڈیسک نیوز) سان برنارڈینو فائرنگ کے واقعے کے بعد امریکا میں مسلمانوں سے نفرت بڑھنے لگی۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کی مسجد پر انتہاپسندوں نے بم سے حملہ کردیا۔ واقعے کے بعد مسلمانوں کو نماز مسجد کے باہر سڑک کنارے ادا کرنی پڑی۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کی مسجد پر انتہاپسندوں نے بم سے حملہ کردیا۔ امریکی حکام کے مطابق نامعلوم حملہ آور مسجد پر بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ بم پھٹنے کے باعث مسجد میں آگ لگ گئی جس سے مسجد کو نقصان پہنچا۔ حملے کے بعد مسلمانوں کو نماز مسجد کے باہر سڑک کنارے ادا کرنی پڑی۔ امریکی حکام کے مطابق مسجد پر حملے کی تحقیقات کا آغاز کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ مسلمانوں سے نفرت کا ایک اور واقعہ بھی سامنے آگیا فلوریڈا میں ایک اسلحے کی دکان میں جہاں مسلم فری زون کے سائن بورڈز فروخت ہونے لگے۔ دکان کے مالک نے اپنی دکان میں مسلمانوں کے داخلے پر بھی پابندی لگادی ہے۔ادھر نیو جرسی کے اسلامک سینٹر کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں جس کے باعث مسلمان خوف کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  عام انتخابات15مارچ اور15اپریل کے درمیان کرانیکی تجویز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker