تازہ ترینکھیل

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی 11 جنوری کو پاکستان میں آئے گی

نئی دہلی(نمائندہ سپورٹس) آئندہ سال مارچ میں بھارت میں کھیلے جانیوالے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی اپنے ورڈ ٹور میں 12ملکوں کا سفر کرے گی۔ ٹرافی اپنے سفر کے دوران مشہور چوراہوں پر رکھی جائے گی جبکہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل میچوں کے دوران بھی ٹرافی کی رونمائی ہوگی ۔ ٹرافی کا پہلا پڑاؤ سکاٹ لینڈ میں ہوگا جس کے بعد وہ آئرلینڈ سے ہوتی انگلینڈ اور ہالینڈ جائے گی ۔ 2سے 3جنوری تک ٹرافی زمبابوے ، جنوبی افریقہ میں ٹرافی 4سے 7جنوری تک رہے گی ۔ 11سے 12جنوری کو ٹرافی پاکستان آئے گی۔ 14سے 15جنوری کو بنگلہ دیش جبکہ 17سے 18جنوری کو ٹرافی کی رونمائی سری لنکا میں ہوگی ۔ 21جنوری کو ویلنگٹن ، 26جنوری سے 31جنوری تک آسٹریلیا میں رہنے کے بعد ٹرافی یکم فروری کو بھارت پہنچے گی ۔

یہ بھی پڑھیں  اداکارہ روحی بانوانتقال کرگئیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker