تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:آرمی پبلک سکول کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئےتقریب کا انعقاد

7f646a61-2487-4a99-ac9b-103b934b81faٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی / نا مہ نگار)آرمی پبلک سکول کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کمیونٹی ہال ٹیکسلا میں گندھارا یوتھ فورم کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں شہدا آرمی پبلک سکول لواحقین کے علاوہ ایدھی ویلفیئر ٹرسٹ کے چئیرمین فیصل ایدھی ٹی وی کے معروف اداکار المعروف انکل سرگم فاروق قیصر ، ٹی وی گلوکارہ سلمی خان ، برگیڈیئر شہید سید حسین عباس کی والدہ در شہوار بھی موجود تھے،آرمی پبلک سکول کے شہدا کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں ، جب والدین ہال میں داخل ہوئے تو شرکاء نے اپنا پر تپاک استقبال کیا،سکول کے بچوں نے پھول نچھاور کر کے اپنی والہانہ عقیدت کو اظہار کیا،تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلاشاہد عمران مارتھ تھے تقریب سے خطاب کے دوران انکا کہنا تھا کہ معصوم شہدا کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا،یہ لوگ عظیم ہے پوری دنیا انھیں سلام پیش کرتی ہے،عابد رضا بنگش والد رفیق رضا بنگش شہید کا کہنا تھا کہ پہاڑوں میں بسنے والے دہشتگردوں سے زیادہ ظالم اورسفاک دہشتگرد ہمارے ایوانوں میں بیٹھے ہیں، بیوروکرسی میں بیٹھے ہیں جو قوم کو معاشی دہشتگردی بندوق کی دہشتگردی سکھاتے ہیں،جس دن یہ دہشتگرد ختم ہوگئے پاکستان امن کا گہوارہ بن جائے گا احتساب ہونا چاہئے تو سب کا ہونا چاہئے،سولہ دسمبر سے آج تک ہم چیخ رہے ہیں انصاف ہونا چاہئے واقعہ کی جو ڈیشل انکوائری ہونی چاہئے ،ان لوگوں کے خلاف ہونی چاہئے جن کی غفلت کی وجہ سے یہ بڑا سانحہ پیش آیا اور ڈیڑھ سو قیمتی جانوں کا ضٰاع ہوا ، لیکن اس پر کوئی عمل درآمد نہ کیا گیا،جس قسم میں سزا اور سزا کا تصور نہ ہو وہ قوم ہمیشہ پستی کی جانب جاتی ہے،احتساب اکراس دی بورڈ ہونا چاہئے،انکوائری نہ ہونے کہ وجہ سانحہ سیفورا ، بڈ بھیڑ، سندھ میں سانحات اور دہشتگردی جیسے واقعات رونما ہوئے،کیا ایسے ماحول میں ہمارے بچے محفوظ ہیں،یہ ان والدین کا حوصلہ ہی ہے جو اس ماحول کے باوجود آج بھی آرمی پبلک سکول اس عزم سے جارہے ہیں جو قلم کے جہاد کرنا چاہتے ہیں،انکا کہنا تھا کہ ذمہ داران کا خلاف بلا تفریق احتساب ہونا چاہئے،فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں دہشتگردی کے واقعات ہم سے تقاضہ کرتے ہیں کہ ہم نے ان واقعات سے کیا سیکھا،دہشتگرد معصوم بچوں کے خلاف جنگ کر کے ہمیں کیا بتانا چاہتے ہیں،انھی لوگوں نے نائن الیون کر کے دنیا میں مسلمانوں کو بدنام کیا،بحیثیت سماجی کارکن میرا اس قوم کو پیغام ہے، ایدھی فاونڈیشن نے ہمیشہ دکھی انسانیت کے لئے بڑھ چڑھ کر کام کیا ،برگیڈئیر (ر) شہزاد حامد شاہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج دہشتگردی کے خلاف سینہ سپر ہے،آرمی پبلک سکول کے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سکولز کے بچوں نے مختلف ٹیبلو پیش کئے ،جبکہ شہداء کے لواحقین کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے ، تقریب میں رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے ،

یہ بھی پڑھیں  کراچی: نیوکراچی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker