تازہ ترینعلاقائی

خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیراعلٰی کا انتخاب آج ہو گا

downloadپشاور(نمائندہ خصوصی) خیبر پختونخوا اسمبلی میں قائدایوان کا انتخاب آج کیاجائے گا۔تحریک انصاف کے اسدقیصر بلا مقابلہ اسپیکراورامتیازشاہدقریشی ڈپٹی اسپیکر پہلے ہی منتخب ہوچکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں قائدایوان کے انتخاب کیلئے کل تحریک انصاف کے پرویز خٹک،جے یوآئی کے مولانالطف الرحمان اور مسلم لیگ ن کے وجیہہ الزمان نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ گزشتہ روز اسمبلی کااجلاس شروع ہوتے ہی اسپیکرنے تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرزکواپنے چیمبرمیں طلب کرلیااوراجلاس کچھ دیرکیلئے ملتوی کردیا۔ طویل مذاکرات کے بعد اپوزیشن نے اسپیکراورڈپٹی اسپیکرکے عہدوں سے اپنے امیدوار دستبردارکرنے کااعلان کیا۔ یوں تحریک انصاف کے اسدقیصربلامقابلہ اسپیکر اور امتیازشاہدقریشی ڈپٹی اسپیکرمنتخب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں  وہ مردنہیں جوڈرجائے: مریم نوازکا مخالفین کو کھلاچیلنج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker