پاکستانتازہ ترین

سندھ پر کوئی ادارہ یا وفاقی حکومت حملہ آور نہیں، وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد(بیوروچیف)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ سندھ پر کوئی ادارہ یا وفاقی حکومت حملہ آور نہیں، کچھ لوگوں نے اپنی غلطیاں چھپانے کے لیے سندھ اور پاکستان کی سیاست کو ڈھال بنا رکھا ہے۔ چوہدری نثار کا مزید کہنا ہے کہ کوئی ادارہ جواب طلبی کرے تو اسے سندھ پر حملے سے تشبیہ دیتے ہیں،سندھ پر کوئی ادارہ یا وفاقی حکومت حملہ آور نہیں بلکہ سندھ کی زمینوں اور وسائل پر قابض لوگ سندھ پر حملہ آور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب وفاقی حکومت کی ہدایت پر کارروائی نہیں کرتا، یہ خود مختار ادارہ ہے ، کراچی آپریشن صوبائی حکومت نے نہیں وفاقی حکومت نے شروع کیا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار کا سندھ حکومت کے بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ معاملات حل کرنے کے بجائے پیپلزپارٹی نے بیانات کا رخ میری جانب کردیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker