تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:ڈیڑھ سال قبل اغوا ہونیوالی کو ثربی بی کا کوئی پتہ نہ چل سکا

دیپالپور(قاسم علی سے)زمین کھاگئی یا آسمان نگل گیا ،ڈیڑھ سال قبل اغوا ہونیوالی کو ثربی بی کا کوئی پتہ نہ چل سکا ،چار بچوں کی ماں کوثرڈیڑھ سال قبل اغوا ہوئی مقدمہ بھی درج کروایا مگرتاحال اس کی بازیابی ممکن نہیں ہوسکی ،انصاف دلایا جائے ،بھائی تفصیلات کے مطابق دیپالپور تھانہ صدر کی حدود سے ڈیڑھ سال قبل اغوا ہونیوالی خاتون کوثر بی بی تاحال بازیاب نہ ہوسکی ہے کوثر بی بی کے بھائی علی شیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ سال قبل اس کی بہن میرے گھر اسلام پورہ میں آئی ہوئی تھی صبح پانچ بجے تین نامعلوم افراد نے اسے گھر سے اغوا کرلیا ہم نے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کروایا مگر تاحال میری بہن کا کوئی پتا نہیں چل سکا ہے علی شیر نے بتایا کہ کوثر بی بی کے چارچھوٹے چھوٹے بچے ہیں جو اپنی ماں کی عدم بازیابی کی وجہ سے سخت پریشان ہیں جبکہ مقدمہ درج ہوجانے کے باوجودپولیس ہمارے ساتھ بالکل تعاون نہیں کررہی ۔علی شیر نے ڈی پی او اوکاڑہ آئی جی پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کی کہ انہیں انصاف دلایا جائے اور اس کی بہن کو جلد از جلد بازیاب کروایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  سانحہ راولپنڈی کے ذمہ دارکون ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker