پاکستانتازہ ترین

کور کمانڈرز کانفرنس: شہدا کی قربانیاں فراموش نہیں کر سکتے، آرمی چیف

راولپنڈی(بیوروچیف)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی۔ کانفرنس کے شرکا نے آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں اور قربانیوں پر ثابت قدم رہا جائے۔ جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کو ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ کور کمانڈر کانفرنس میں ملکی سلامتی کو درپیش خطرات، ابھرتے ہوئے جیو اسٹریٹجک چیلینجز، آپریشن ضرب عضب اور دہشت گردی کے خلاف دیگر امقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس کے شرکا نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کور کمانڈر کانفرنس میں آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ اے پی ایس کے شہدا اور زخمیوں نے دہشت گردی کے خلاف عظیم قربانیاں دیں۔ شہدا کی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ شہدا اور زخمیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دہشت گردی کے خلاف آپریشن کو مزید بہتر طور پر لے کر آگے چلیں گے۔ دہشت گردی کے خلاف ہماری کامیابیاں ہی شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہیں۔ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں اور قربانیوں پر ثابت قدم رہے گی۔کور کمانڈر کانفرنس میں اے پی ایس کے شہدا کے سوگوار خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں دھونس دھاندلی اور بلیک میلنگ کا کلچر دفن ہو چکا ہے . رانا محمد نعمان خاں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker