پاکستانتازہ ترین

پاک چائنا اکنامک زون معاشی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،وزیراعلیٰ پرویزخٹک

ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی/ نا مہ نگار)وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ماضی میں صنعتی ترقی کو نظرانداز کرنے کی پالیسی اپنائی گئی، صوبہ میں صنعتکاری کے فروغ کے لئے ون ونڈو آپریشن متعارف کروایا جارہا ہے،پاک چائنا اکنامک زون معاشی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس سے ترقی کا انقلاب برپا ہوگا،صنعتکاروں کو سہولیات دینا حکومت کی ذمہ داری ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے انڈسٹریل اسٹیٹ حطار میں پاک چائنا اکنامک زون کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیااس موقع پر صوبائی وزیر صنعت عبدالکریم خان،صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان، صوبائی مشیر قلندر لودھی،صوبائی مشیر مواصلات اکبر ایوب،ایم پی اے گوہر نواز خان،ایم پی اے فیصل زمان، ضلع ناظم عادل اسلام، کمشنر اکبر خان ہ، ڈی آئی جی پولیس اختر حیات ، ڈپٹی کمشنر تسلیم نائب تحصیل ناظم احسن علی شاہ،یوسف ایوب، ایچ آئی اے کے سرپرست اعلی ملک محمد فرید، سیکرٹری تاج غنی،واجد خان آفریدی،ملک جلیل، ریاض خٹک، الحاج چودھری محمد اشرف،ممبران ضلع کونسل چودھری ظہیر اختر اور چوھدری اختر نواز سمیت صنعتکاروں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، قبل ہیلی کاپٹر پر جب حطار پہنچے تو صوبائی وزراء اور سرپرست اعلی ایچ آئی اے ملک فرید، سیکرٹری تاج غنی نے انکا پرتپاک خیر مقدم کیا، وزیر اعلی نے تختی کی نقاب کشائی کرکے پاک چائنا اکنامک زون کا باضابطہ افتتاح کیا،تقریب سے خطاب کے دوران ایچ آئی اے سرپرست اعلی ملک فرید نے کہا کہ بجلی اور گیس کی بلاتعطل فراہمی کا مطالبہ کبھی پورا نہیں کیا گیا انڈسٹریل اسٹیٹ کا انفرا سٹرکچر بری طرح تباہ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے صنعتکاروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جب بھی کارخانہ داروں نے صوبائی و وفاقی حکومتوں سے مسائل کی حل کی بات کی تو انکو محض طفل تسلیاں دی گئیں، ملک فرید نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ موجودہ حکومت ہمارے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریگی انہوں صنعتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے مختلف تجاویز دیں جن میں ٹیکسلا روڈ کو دو رویہ کرنے سمیت بھلڑ توپ پھاٹک پر پل کی تعمیر بھی شامل تھی،وزیر اعلی پرویز خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ 67سالوں سے انڈسٹری کے فروغ کو نظرانداز کرنے کی پالیسی اپنائی جارہی ہے جس سے معاشی ترقی کو ناقابل نقصان پہنچا ہے میرے صوبہ کے لوگ انتہائی غریب ہیں سب سے زیادہ بے روزگاری کا شکار بھی میرے صوبہ کے عوام ہیں ہم نے صنعتی شعبہ کو ترقی سے ہمکنار کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں ہم صنعتی شعبہ کو ٹیکسوں میں چھوٹ دینے کے ساتھ ساتھ ون ونڈوآپریشن کے تحت انکے مسائل حل کرنے کی حکمت اختیار کرلی ہے انہوں نے اس زون میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، پرویز خٹک نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ سرمایہ کاری کے فروغ سے صوبہ میں معاشی انقلاب آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں  حکومت کی جانب سے ججز کیخلاف ریفرنس، مریم نواز میدان میں آ گئیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker