پاکستانتازہ ترین

آرمی پبلک اسکول پر دہشت گرد حملے کو ایک سال بیت گیا

پشاور(نمائندہ خصوصی)پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کو ایک سال بیت گیا، مگر وہ سال، وہ دن اوراس دن کا ایک ایک لمحہ آج بھی قوم کے دلوں پر بھاری ہے۔ دہشت گردوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا عزم لیے ملک کی قومی و عسکری قیادت آج شہید بچوں کو سلام پیش کرنے آرمی پبلک اسکول پہنچے گی۔ 16 دسمبر2014ءکی دہشت گردی نے جہاں دنیا بھر کو دہلا کر دکھ دیا وہاں ملک کی تمام قومی و عسکری قیادت اور ایک ایک فرد آگ اور خون کا کھیل کھیلنے والے درندہ صفت دہشت گردوں کے خلاف یک زبان و یک آواز ہو گیا۔ فیصلہ ہوگیا کہ یہ ملک تو رہے گا، اس کے بچے بھی رہیں گے، علم کی آگ بھی رہے گی اور امن کی شمع بھی جلے گی، مگر دہشت گردوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔ 16 دسمبر کی یاد میں پاکستان کی تمام قومی و عسکری قیادت اسی آرمی پبلک اسکول میں اب ایک بار پھر اکٹھی ہو گی اور ان بچوں کی قربانیوں کو والہانہ سلام پیش کیا جائے گا۔ یہ سلام اس عزم کا اظہار ہو گا کہ اس ملک میں امن ہو گا، کوئی دہشت گرد اب بچ نہیں پائے گا اور علم کا عَلم ہمیشہ بلند رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں  لالہ موسیٰ:مین بازار اور چھوٹا بازار ناجائز تجاوزات کا گڑھ بن گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker