
راولپنڈی(نمائندہ شوبز)کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کو آج حاضری سے استثنٰی مل گیا۔ کسٹم عدالت راولپنڈی کے جج رانا آفتاب احمد خان نےماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی ۔ ایان علی کی جانب سےان کے وکلا نے آج کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر کی جو عدالت نے منظور کر لی ۔ کسٹم حکام کی جانب سے سول ایوی ایشن حکام ، اے ایس ایف اہلکاروں سمیت 11 گواہان بھی عدالت میں پیش کئے گئے ، ایان علی کی عدم حاضری کے باعث سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی