تازہ ترینعلاقائی

زراعت پر سب سڈی نہ دی گئی تو معیشت تباہ ہو جائے گی ،ملک رمضان

kissan boardلاہور (پریس ریلیز ) کسان بورڈکے مرکزی سیکرٹری جنرل ملک محمد رمضان روہاڑی نے مجلس عاملہ سے مشوروں کے بعد اپنے بیان میں کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے،ڈیزل اور دیگر زرعی مداخل کی مہنگائی کی وجہ سے زراعت گھاٹے کا سودا بن چکا ہے۔بجلی کی ہوشرباقیمتوں،لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کی وجہ سے ہزاروں ٹیوب بند ہو چکے ہیں اور پانی کی کمی کی وجہ سے لہلہاتے کھیت بنجر بن رہے ہیں۔دنیا بھر میں زراعت پر سب سڈی دیکر کاشتکاروں کر ریلیف دیا جاتا ہے مگر اب متوقع وزیر اعظم نواز شریف نے تمام قسم کی سب سڈی ختم کرنے کا اعلان کرکے عوام اور کروڑوں کسانوں کو کو مایوس کردیا ہے۔آنے والی حکومت خاموشی سے زراعت ،صنعت ،اور عوام کے استعمال میں آنے والی بجلی اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر کے کسانوں،مزدوروں،اور عوام کے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑ لینا چاہتی ہے ۔حکومت کے ان کسان کش اقدامات سے زراعت تباہ ہو جائے گی۔کسان بورڈ مطالبہ کرتا ہے کہ زراعت کیلیے بجلی پر سب سڈی بحال کرکے مناسب فلیٹ ریٹ بحال کرے۔آئندہ بجٹ کسان تنظیموں کے مشورے سے بنائے۔انہوں نے کہا کہ کسان بورڈ پاکستان کے صدر سردار ظفر حسین نے بجٹ تجاویز مرتب کرنے کیلیے کسانوں سے براہ راست رابطہ کرنے کیلیے ہنگامی دورے کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔وہ صدر وسطی پنجاب نور الہی تتلہ کے ہمراہ یکم جون کو چونیاں،شیخو پورہ،دو جون کو گجرات،منڈی بہاء الدین،حافظ آباد،اور تین جون کو گوجرانوالہ،سیالکوٹ اورنارووال کا دورہ کریں گے۔تنظیمی معاملات کے علاوہ وہ عام کسانوں سے بھی بجٹ تجاویز لیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker