تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا: 16دسمبر 2014کو ان بچوں کی شہادت نے ہمارے عزم و حوصلے کو جلا بخشی،عمرمحمود لیفٹیننٹ جنرل

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی/ نا مہ نگار )آرمی پبلک سکول پشاور کے بچوں نے جس بہادری اور عزم سے دشمن کا مقابلہ کیا تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ ہم نے اسی عزم کے ساتھ ملک کو آگے لے کے جانا ہے ان خیالات کا اظہار لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات، ہلال امتیاز (ملٹری) چیئرمین پی او ایف بورڈ نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی یاد میں سر سید ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے منعقد ہ دعائیہ تقریب کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے بے شمار قربانیوں کے بعد اس ملک کو حاصل کیا اور شاید کچھ عرصہ سے ہم بھول رہے تھے کہ اس ملک کے حصول کے لیے کتنی قربانیاں دی گئیں ۔ 16دسمبر 2014کو ان بچوں کی شہادت نے ہمارے عزم و حوصلے کو جلا بخشی۔ چیئرمین پی او ایف بورڈ نے کہاکہ آج تجدید عہد کا دن ہے اور ان بچوں کی لازوال قربانی نے ہمیں یاد دلا دیا کہ اس ملک کی بقا کے لیے اگر ہمیں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے دس بارہ سال میں انتہا پسندی نے ہمارے معاشرے میں جڑیں مضبوط کر لیں۔ ہمیں اس انتہا پسندی کا قلع قمع کرنا ہو گا۔ اس سے پہلے پرنسپل سر سید کالج میڈم نور الصباح نے اپنے خطاب میں آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان بچوں نے ملک کی بقا کے لیے عظیم قربانی دے کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے اور ان ملک دشمن عناصر کے اس بہیمانہ فعل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان ملک دشمن عناصر کی یہ بزدلانہ کاروائی ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکی اور ہم اس ملک کی بقا کے لیے اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ لڑنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ اس موقع پر سر سید کالج کے طلبا نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کے حوالے سے مختلف ٹیبلو پیش کیے اور شمعیں روشن کی گئیں۔ تقریب میں سر سید ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انتظام سکولز اور کالجز کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پی او ایف میں تعینات آرمی آفیسرز اور پی او ایف کے سینئر آفیسرز اور ان کی فیملیز نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker