تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:یونین کونسل کانویں میں کے ایک پولنگ اسٹیشن پر الیکشن کل ہو گا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)یونین کونسل کانویں میں کے ایک پولنگ اسٹیشن پر الیکشن کل ہو گا ۔ سخت سیکورٹی انتظامات کے لئے تین تھانے خالی 129پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے ۔ شیر اور بلے میں ٹکر ۔آ زاد اُمیدوار نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل کانویں ملیاں کے الیکشن میں گورنمنٹ پرائمری سکول کانویں جھوک پر دوبارہ الیکشن آج ہو گا کیونکہ اس پولنگ اسٹیشن سے عا م بلدیاتی انتخابات کے دن نا معلوم ڈاکو پولنگ کا سامان چھین کر فرار ہو گئے تھے جسکی بنا پر پولنگ ملتوی ہو گیا تھا آج ہونے والے انتخابات میں شیر اور بلے کے درمیان زبردست مقابلے کی وجہ سے امن عامہ کو کنٹرول کرنے کی خاطر سخت خفاظتی انتظامات کئے ہیں ارد گرد کے کئی تھانے خالی ہو چکے ہیں ۔پولنگ کے دن ا129پولیس اہلکار جن میں دو انسپکٹر ،چھ سب انسپکٹر، بارہ اے ایس آئی ،چوراسی حوالدار کانسٹیبل ، بارہ پی کیو آ ر ، بارہ سلیف ڈیفنس اور ایک لیڈی کانسٹیبل ڈیوٹی دیں گے ۔ اس حلقے سے تین اُمیدواروں میں مقابلہ تھا مگر اب آزاد اُمیدوار نے مسلم لیگ کے اُمیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے اس لئے اب مقابلہ شیر اور بلے کے درمیان ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button