تازہ ترینعلاقائی

ضلع بہاول نگر کے تحت 15سے 21نومبر 2012’’ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ‘‘ منایا جا رہا ہے

بہاولنگر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) اس صدی میں صحت کے بارے میں ترقیاتی اہداف (MDGs)حاصل کرنے کے لیے نیشنل پروگرام برائے خاندانی منصوبہ بندی اور بنیادی صحت ضلع بہاول نگر کے تحت 15سے 21نومبر 2012’’ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ‘‘ منایا جا رہا ہے ۔ اس سلسلہ میں آج ایک صحت میلہ کا اہتمام ضلعی ہسپتال کے احاطہ میں کیا گیاجس میں مختلف اسٹالز لگائے گئے اور عام لوگوں کو موضوع کی مناسبت سے معلومات فراہم گئیں۔ اس موقع پرWHOسے ڈاکٹر شفیق الرحمن نے نمونیا کے خلاف نئی ویکسین (PCV-10)کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ اس ہفتے کے دوران دو سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کو حفاظتی ٹیکے لگائیں جائیں گے ۔ اس کے علاوہ دو سے پانچ سال کی عمر کے تمام بچوں کو خون کی کمی سے بچانے کے لیے پیٹ کے کیڑوں کی گولیاں کھلائی جائیں گی ۔ اس مہم کو سر انجام دینے کے لیے نیشنل پروگرام کی 1510لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر یہ تمام امور سر انجام دینے کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر گھروں اور سکولوں میں طبی تعلیمی اجتماعات کا اہتمام کر یں گی اور اس مہم کو 77ایریا انچارج ، تمام ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ اور تمام ضلعی آفیسر سپروائز کریں گے ۔ اس مہم کے مقاصد کو اجاگر کرنے کے لیے آج ایک عدد واک اور سیمینار کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں تمام طبقہ ہائے فکر کے افراد بشمول خواتین نے شرکت کی ۔ سیمینار کے دوران ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر (ہیلتھ ) بہاول نگر ڈاکٹر حبیب الرحمن ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہیلتھ بہاول نگر ڈاکٹر اسلم پرویز بھٹی ، ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر نیشنل پروگرام ڈاکٹر خالد حسین نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے عام لوگوں کی باہمی شرکت اور ٹیموں کے عزم صمیم کو وہ لازمی جزو قرار دیا جس کے بغیر یہ مہم کامیاب نہیں ہو سکتی اور نہ ہی ماں اور بچے کی صحت کے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  سعودی عرب کو خطرہ ہوا تو پاکستان صف اول میں کھڑا ہو گا: خورشید شاہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker