پاکستانتازہ ترین

الطاف کا ڈرون حملہ:قائداعظم کو برطانیہ کا وفادار قرار دے دیا

altafکراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان میں وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے لندن میں رہائش پذیر قائد الطاف حسین نے اپنے سیاسی ڈرون حملے میں دعوی کیا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے پاس برطانوی پاسپورٹ تھا اور وہ برطانیہ کے وفادار تھے۔انہوں نے دھمکی دی کہ اگر حکومت نے مطالبات نہ مانے تو سندھ کی تقسیم کا نعرہ لگانے پر مجبور ہو جائیں گے۔پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے شمالی علاقے میں واقع ایم کیو ایم کے مرکزی دفتر نائن زیرو کے قریب جناح گراؤنڈ میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے گورنر جنرل بنتے وقت حلف اٹھایا تھا کہ وہ برطانوی شاہ جارج ششم کے وفادار رہیں گے۔ الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان کے 99فیصد عوام کو تاریخ سے آگاہ نہیں کیا گیا، جہاں تاریخ چھپائی جاتی ہے وہاں عمارت سیدھی نہیں رہتی،اب تاریخ کے اوراق کھولنے پر مجبور ہوگیا ہوں۔ایم کیو ایم کے قائد نے بتایا کہ ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے،لانگ مارچ میں شرکت کے اعلان پر گورنر کو ہٹانے کی دھمکی دی گئی۔انہوں نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم کے گورنر کو ہٹانا ہے تو کل کے بجائے آج ہٹادیا جائے،ہم نے حکومت کو برداشت کیا اور اب اسے چاہیے کہ لانگ مارچ برداشت کرے۔ الطاف حسن نے اپنے اس خطاب کو سیاسی ڈرون حملے سے تعبیر کیا ہے، اپنے خطاب سے قبل انہوں نے طلبہ و طالبات کاپی اور قلم ساتھ لانے کی ہدایت دی تھی۔پارٹی قائد کا خطاب سننے کے لیے کارکنان کی بڑی تعداد اس وقت جناح گراؤنڈ میں موجود ہے جب کہ رہنماؤں اور کارکنان اپنے ہاتھوں میں کاپی اور قلم تھامے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے حسب روایت پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سے سوال کیا کہ کیا وہ پاکستان واپس آجائیں جس پر شرکاء نے نو نو کے نعرے لگائے۔الطاف حسین نے کہا کہ میں پاکستان آنا چاہتا ہوں لیکن آپ ہمیشہ منع کردیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ آج غلیظ نہیں بلکہ سخت زبان استعمال کریں گے۔الطاف حسین کا خطاب پاکستان کے سب سے بڑے نشریاتی ادارے جیو نیوز سمیت دیگر ٹی وی چینلز پر  بغیر وقفے کے براہ راست نشر کیا جارہا ہے۔متحدہ کے قائد الطاف حسین نے شرکاء کو محظوظ کرنے کے لیے یہ شعر گاکر سنایا کہیہ محفل جو آج سجی ہےاس محفل میں ہے کوئی ہم سا، ہم سا ہے تو سامنے آئے۔جس کے بعد انہوں نے قہقہ لگایا اور اگلی نشت پر براجمان رہنماؤں نے تالیاں بجانی شروع کردی ان کی تقلید نے پارٹی کے دیگر کارکنان نے بھی تالیاں بجائیں۔

یہ بھی پڑھیں  دہشتگردی کا الزام، ذیشان کےلواحقین کا تدفین نہ کرنیکااعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker