تازہ ترینعلاقائی

خواجہ احمد حسان کو لاہور کا لارڈمیئر بنائے جانے کا امکان

لاہور(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رہنما اورایل ڈی اے کے وائس چیئرمین خواجہ احمد حسان کو لاہورکا لارڈ میئر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ان کو ن لیگ کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں اس عہدے کیلئے نامزدکیا گیا ۔ان کو میئر بنانے کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کیا۔خواجہ احمد حسان لاہور کی یوسی 107سے بلا مقابلہ کامیاب ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق بیڈن روڈ سے منتخب ہونے والے شریف برادران کے ماموں زاد طارق حمید بٹ بھی لارڈ میئر کی دوڑ میں شامل تھے لیکن ان کو کسی اورسیٹ پر ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button