پاکستانتازہ ترین

حکومت کاپی آئی اے کی نجکاری کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد(بیوروچیف)حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے پی آئی اے کے تمام اسٹاف کو ملازمتوں کے تحفظ کی یقین دہانی کرادی ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف سے پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد نےملاقات کی، جوائنٹ ایکشن کمیٹی نےقومی فضائی کمپنی کی مجوزہ نجکاری سےمتعلق اپنے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو یقین دلایا ہے کہ پی آئی اے کے ملازمین کےتحفظات دور کئے جائیں گے اور ان کی نوکریوں کو مکمل تحفظ دیا جائے گا۔پی آئی اے کی نجکاری سےمتعلق حکومتی فیصلہ برقرار ہے۔ نجکاری کےبعد پی آئی اے کے تمام اسٹاف کومکمل تحفظ حاصل ہوگا۔ ذرائع کےمطابق نجکاری کےذریعے انتظامی کنٹرول کےساتھ پی آئی اے کے چھبیس فیصد شیئرزمنتقل کئے جائیں گے۔ حکومت نے ایک آرڈیننس کےذریعے قومی فضائی کمپنی کو ایک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کردیا ہے جس کے بعد پی آئی اے کمپنیز آرڈیننس انیس سو چوراسی کے تحت ایک کمپنی کے طور پرکام کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں  اپنوں کوایسے کاٹتے ہیں بھا ئی جی ،،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker