
ٹیکسلا ( نا مہ نگار) ٹیکسلا میونسپل کمیٹی وارڈ نمبر 20سے مسلم لیگ ن کے نامزدنو منتخب کونسلر عمر رشید نے کہا ہے کہ خدمت کا تسلسل جاری رکھیں گے، خصوصی تعاون پر پاکستان راہ حق پارٹی کے عہدیداران کا مشکور ہوں۔ عوام کی توقعات پوری کی جائیں گی مسائل کا حل میری اولین ترجیحات ہونگیان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے راہ حق پارٹی کے عہدیداران مفتی حیدر علی ودیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ،انکا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت اور کارکنان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ،اور مجھے کامیابی سے ہمکنار کیا،انھوں نے راہ حق پارٹی کے عہدیدران کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شبانہ روز محنت میں کبھی فراموش نہیں کرسکتا ، میری کامیابی میں جہاں پارٹی کارکنان کا کردار ہے وہاں راہ حق پارٹی کے ذمہ داران نے میری کامیابی میں اہم کردار ادا کیا،میونسپل کمیٹی ٹیکسلا کی وارڈ 20سے منتخب ہونے والے جنرل کونسلر عمر رشید کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت کا تسلسل جاری رکھوں گا۔ اقتدار کے بغیر بھی میرے دروازے عوام کیلئے کھلے تھے۔ اب تو بھاری ذمہ داری میرے کندھوں پر آن پڑی ہے لہٰذا حلقے کے بزرگوں، راہ حق پارٹی کے قائدین اور ووٹروں کی امنگوں کے عین مطابق مسائل حل کرنے میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کرونگا۔ مشاعیر امت حضور اکرم، صحابہ کرام، اہل بیت عظام کے ایام شہادت و وفات پر فکری اجتماعات منعقد کرکے اپنی وارڈ کے نوجوانوں کے اندر ملی اور فکری جذبہ بیدار کروں گا۔ میں نے جن سیاسی برجوں کو الٹا ہے، ان کو عوام کے تعاون سے دوبارہ سر اٹھانے کا موقع نہیں دیں گے۔