تازہ ترینعلاقائی

لاہور:بھارتی سیاستدان کملیش تیواڑی کی جانب سے حرمت رسولؐ کی توہین کے خلاف وکلاء اورسول سوسائٹی کامظاہرہ

لاہور( شاہد محمود ) بھارتی سیاستدان کملیش تیواڑی کی جانب سے حرمت رسولؐ کی توہین کے خلاف لاہور کے جی پی او چوک میں وکلا ء اور سول سوسائٹی کی جانب سے زبردست مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے کملیش تیواڑی کے خلاف اور حرمت رسول ؐ کے دفاع میں زبرد ست نعرے بازی کی اور کملیش تیواڑی کے خلاف بھارتی و کشمیری مسلمانوں کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔مظاہرہ کا اہتمام وکلاء تنظیموں ،الامُہ لائرز فورم اور حرمت رسولؐ لائرز موومنٹ کی جانب سے کیا گیا تھا۔ مظاہرہ سے چوہدری عبدالرؤف،میاں اشرف عاصمی،علی عمران شاہین،علامہ ممتاز اعوان،طلحہ فیضی ،ڈاکٹر شاہد نصیر و دیگر نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہہندو مہا سبھا تنظیم کے صدر کملیش تیواڑی کی جانب سے حرمت رسول ؐکے خلاف ہونے والی گستاخی اور توہین کا عالم اسلام اور ساری امہ سخت نوٹس لے۔ بھارتی میڈیا میں توہین کے مسلسل واقعات کے بعد اس تازہ جسارت پر ساری امت مسلمہ کے دل شدید زخمی ہیں۔سارا عالم جانتا ہے کہ اہل اسلام کے لئے یہ عمل ناقابل برداشت ہے۔بھارت میں کئی روز سے لاکھوں مسلمانوں کے روزانہ کے جلو س ،مسلسل مظاہرے اور مقبوضہ کشمیر میں ہڑتالیں اور احتجاج جاری ہے۔ہم یہ باور کراناچاہتے ہیں کہ ساری پاکستانی قوم بھارتی اور کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہے کیونکہ حرمت رسول ؐ کا دفاع ساری امت کا فرض اولین ہے۔ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں بھارت سے فوری رابطہ کرے اور ملعون کملیش تیواڑی کو فوری اور قرار واقعی سزا، جو کہ صرف اور صرف موت ہے ، یہ سزادلانے میں حکومت پاکستان اپنا کردا ر ادا کرے۔پاکستان اس مسئلہ کو بین الاقوامی فورمز بالخصوص او آئی سی اور اقوام متحدہ میں بھی فوری اٹھائے اور اس میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  لالہ موسیٰ پولیس کا عوامی تحریک کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،مزید پانچ گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker