تازہ ترینکھیل

محمد آصف، سلمان بٹ سمیت دیگرکھلاڑیوں کو قطرمیں میچ کھیلنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد(نمائندہ سپورٹس)قطر کے قومی دن کے حوالے سے نمائشی میچ میں شرکت کے لئے پی سی بی نے کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دیا۔ این او سی قطر کرکٹ ایسوسی ایشن کی درخواست پر جاری کیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نےقطر کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ہونے والے نمائشی کرکٹ میچ میں شرکت کے لئے قومی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دیا ہے۔۔قطر کے قومی دن کے حوالے سے نمائشی میچ میں پاکستان کے کرکٹرز نے بھی شرکت کرنا ہے جس کے لئے کھلاڑیوں نے پی سی بی سے این او سی طلب ہی نہیں کیا تھا۔ نمائشی کرکٹ میچ اٹھارہ دسمبر کو قطر کے دارلحکومت دوحہ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی کھلاڑیوں میں سعید اجمل،محمد آصف،سلمان بٹ،کامران اکمل،توفیق عمر،عمران فرحت اور عدنان اکمل شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: ڈی ایس پی دفتر کے باہر خواجہ سراؤں کے دو گروپ آپس میں جھگڑا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker